• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عورت کا پرکلی ہیٹ پاؤڈر لگا کر گھر سے باہر نکلنا

استفتاء

کوئی عورت جو باہر نکلتے ہوئے بالکل خوشبو نہیں لگاتی کیا وہ گرمی کی وجہ سے پرکلی ہیٹ پاؤڈر لگا سکتی ہے؟(پرکلی ہیٹ پاؤڈر جسم سے گرمی دور کرنے کے لیے ایک ایسا پاؤڈر ہے جسے لگاتے ہی جسم میں بہت ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔)

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کے لیے ایسی خوشبو لگا کر باہر نکلنا منع ہے جس کی مہک پھیلتی ہو ۔جسم پرپرکلی ہیٹ پاؤڈر لگاکر اوپر سے کپڑے پہننے کے بعد چونکہ عموماً اس کی مہک نہیں  آتی اس لیے اسے لگا کر باہر نکلنےمیں کوئی حرج نہیں۔البتہ اگر کوئی ایسا پاؤڈر ہو جس کو لگانے کے بعد اس کی خوشبو مہکتی ہو تو عورت کے لیے اس کولگا کر باہر نکلنا جائز نہ ہوگا۔

جامع الترمذی میں ہے:

عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: طيب الرجال ما ظهر ريحه و خفي لونه وطيب النساء ما ظهر لونه وخفي ريحه

مرقاۃ المفاتیح (8/225) میں ہے:

وطيب النساء ما ظهر لونه وخفي ريحه في شرح السنة قال سعد أراهم حملوا قوله وطيب النساء على ما إذا أرادت أن تخرج فأما إذا كانت عند زوجها فلتتطيب بما شاءت روي عن أبي موسى الأشعري عن النبي كل عين زانية فالمرأة إذا استعطرت ومرت بالمجلس فهي كذا وكذا يعني زانية اه ويؤيده ما وقع في حدیث آخر ايما امرأة اصابت بخورابخور فلاتشهد معنا العشاء

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved