• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قرآن کاخالی ترجمہ سینڈ کرنا

استفتاء

آپ سے میں نے یہ سوال پوچھنا ہے کہ میں قرآن پاک کی کچھ آیات کابغیر عربی کے صرف ترجمہ لوگوں کو سینڈ کرسکتا ہوں ؟

وضاحت مطلوب ہے آیات آپ نے کس ترجمے سے لی ہیں ؟اور ان کو آگے بھیجنے کا مقصد کیا ہے؟

جواب وضاحت:مفتی تقی عثمانی صاحب کا ترجمہ ہے آگے بھیجنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ قرآن کو سمجھ کرپڑھیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کرسکتے ہیں تاہم بہتر یہ ہے بجائے موبائل کے قرآن پاک یا اس کا ترجمہ قرآن پاک سے ہی پڑھا جائے کہ اس میں ثواب اورفائدہ زیادہ ہے اور کسی صاحب علم کی راہنمائی میں پڑھاجائے ،کیونکہ جو اشکال یا خلجان ہوگا وہ ساتھ ساتھ حل ہوتا جائے گااورکوئی غلط بات ذہن میں نہ بیٹھے گی ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved