• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا تعزیت کرنے کا بھی اجر ہے؟

استفتاء

جیسے عیادت کرنے کا اجر ہے کیا ایسے ہی مرنے والے کے گھر والوں سے تعزیت کرنے کا بھی اجر ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تعزیت کرنے کا بھی اجر ہے۔

سنن ترمذی(1/332) میں ہے:

عن عبد الله  عن النبی صلی الله عليه وسلم قال من عزّی مصابا فله مثل اجرہ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کسی مصیبت زدہ کی تعزیت کی تو اِس کے لیےاس مصیبت زدہ کے برابر اجر ہوگا۔

سنن ابن ماجہ(1/227) میں ہے:

عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ما من مؤمن يعزي اخاه بمصيبته الا كساه الله سبحانه من حلل الكرامة يوم القيامة

ترجمہ :جو مومن اپنے بھائی کی مصیبت کے وقت  تعزیت کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن عزت وشرف کا لباس پہنائیں گے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved