• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میراث کی ایک خاص صورت پرزکوۃ کاحکم

استفتاء

ایک بندے کےوالد صاحب فوت ہوگئے ہیں اس کے والد صاحب کے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے رکھے ہوئے تھے ان پیسوں کو سال سے زیادہ مدت گزر گئی ان کی اولاد میں تین بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں ابھی تک انہوں نے وہ پیسے بہن بھائیوں میں تقسیم نہیں کیے بڑے بیٹے کے پاس پیسےموجود ہیں اب پوچھنا یہ ہے کہ ان پیسوں کی زکاۃ واجب ہے یا نہیں کیونکہ وہ پیسے تو سب کے ہیں اگر تقسیم کرتے ہیں تو وہ پیسے زکات کے نصاب کو نہیں پہنچتےکیونکہ ہر ایک کو تھوڑے تھوڑے ملیں گے اگر تقسیم نہیں کرتے تو پھر زکوۃ کے نصاب سے زائد ہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ان پیسوں پر زکوٰۃ نہیں۔

لعدم القبضة اولعدم النصاب

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved