- فتوی نمبر: 20-143
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ناصر کے بھائیوں کی طرف سے مزید سوال
14۔نان و نفقے کی وضاحت کی جائے، اس میں صرف کھانا پینا آتا ہے یا اگر وہ پڑھنے کے لیے پیسے مانگے تو وہ بھی شامل ہیں اور باقی اخراجات بھی اس میں آتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگربیوی پڑھنے کے لیے پیسے مانگے تو وہ نان نفقہ میں شامل نہ ہوں گے لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ قرض ہی ہوں بلکہ ہدیہ بھی ہوسکتے ہیں لہذا یہ دیکھا جائے گا کہ یہ پیسے کیا کہہ کرلیےدیئے گئے تھے ۔باقی اخراجات سے کیا مراد ہے اس کی وضاحت کی جائے اس کےبعد کوئی جواب ممکن ہوگا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved