• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میراث کی ایک صورت

استفتاء

میری سالی صاحبہ (جو کی غیر شادی شدہ تھیں )کا انتقال ہوگیا ، ان کی تین بہنیں اور ایک میری  بیوی (مرحومہ)  جوسالی صاحبہ کے بعد فوت ہوئی کل چاربہنیں وارث ہیں ، اور ایک ان کا چچا زادبھائی ہے ۔ مرحومہ کے والدین اور  تایا چچا پہلے ہی وفات  پاچکے تھے۔میری بیوی کے ورثاء میں خاوند اور ایک بیٹی ہے  ،ترکہ  کی تقسیم کس طرح ہوگی ؟

وضاحت مطلوب ہے:مرحومہ کی وفات کے وقت مرحومہ کے کل تایا زاد، چچازاد کتنے موجود تھے ان کی تفصیل لکھیں ۔

جواب وضاحت:مرحومہ کی وفات کے وقت  ا ن کی چار سگی بہنیں حیات تھیں اور  ان کا ایک چچازاد بھائی حیات تھا، باقی تمام فوت ہوچکے تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کی سالی  کے  کل ترکہ کے 72 حصے کئے جائیں گے جن میں سے انکی ہر بہن کو+13   13 حصے  ملیں گے، اور چچا زاد بھائی کو 24 حصےملیں گے اورآپ کو 3 حصے اور آپ کی  بیٹی کو 6 حصے ملیں    گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved