• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

(۱)وراثت کی تقسیم کی ایک صورت(۲)ترکہ میں سے مرحوم والد صاحب کی طرف سے قربانی کرنا

استفتاء

میرے والد صاحب مورخہ 10 جون 2020 کو انتقال فرما گئے تھے۔ ان کے ترکے میں ایک دس مرلے کا گھر(جس کا اپر پورشن کرایہ پر دیا ہوا ہے ماہانہ 19950 روپےمیں  جبکہ نیچے والے پورشن میں ہم خود رہتے ہیں)، ایک عدد کار جو کہ والد صاحب کے نام پر ہے، بینک اکاؤنٹ میں کچھ رقم ہے اور باقی پیسہ حلال انویسٹمنٹ سکیم میں رکھا ہوا ہے جس کا حلال منافع ملتا ہے، 10 مرلہ کا ایک پلاٹ (پلاٹ کی بیلیٹنگ مکمل ہے اور والد صاحب کی زندگی میں پلاٹ نمبر الاٹ ہو گیا تھا تاہم پلاٹ جس سوسائٹی میں واقع ہے اس سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ(سڑکوں ، سیوریج وغیرہ) کے لیے سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے پلاٹ مالکان کو ڈویلپنٹ چارجز ادا کرنے کا پابند بھی بنایا گیا تھا۔ ڈویلپمنٹ چارجز آٹھ سہ ماہی اقساط کی صورت میں ادا کرنے ہیں جن میں سے پہلی قسط والد صاحب نے اپنی زندگی میں ادا کر دی تھی جبکہ دوسری قسط اگست 2020 میں واجب الاد اہو گی )۔ ہم ایک بھائی ، دو بہنیں اور میری والدہ بھی موجود ہیں۔ مذکورہ بالا تفصیلات کے مطابق جائیداد کی تقسیم کیسے کی جائے؟میرے والد صاحب کا اس سال قربانی کرنے کا بھی ارادہ تھا ، کیا ہم ان کی بینک میں موجود رقم یا اپر پورشن کا جو کرایہ ملتا ہے اس سے ان کے لیے قربانی کر سکتے ہیں؟

نوٹ:والدین پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔

وضاحت مطلوب ہے:حلال انویسٹمنٹ سکیم سے کیا مراد ہے ؟یہ کون سی سکیم ہے؟

جواب وضاحت :ایک سکیم میزان بینک لمیٹڈ کی ہے جسے میزان بینک والے Meezan Aamdan Certificate (میزان آمدن سرٹیفیکٹ)کہتے ہیں جس پر مضاربہ کی بنیاد پر منافع دیا جاتا ہے.

دوسری سکیم المیزان انویسٹمنٹس کی ہے. (المیزان انویسٹمنٹس بنیادی طور پر میزان بینک لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے). اس ادارہ کی ایک سکیم ہے Meezan Islamic Income Fund.(میزان اسلامک انکم فنڈ)

مندرجہ بالا دو سکیموں میں پیسہ انویسٹ کیا گیا تھا.

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 32حصے کرکے 4حصے مرحوم کی بیوہ کو 7،7حصے ہربیٹی کو اور 14حصے بیٹے کو ملیں گے ۔

2۔اگر سارے ورثاء عاقل بالغ ہوں اورترکے میں سے مرحوم والد کی طرف سے قربانی کرنے پر رضامندہوں تو کرسکتے ہیں ورنہ جو وارث راضی ہو وہ اپنے حصے سے کرسکتا ہے۔

صورت تقسیم یہ ہے:

8×4=32                                                                             

بیوی                                   ————بیٹا           —————–                     2بیٹیاں

1/8

1×4                                    7×4=28

4                               14                         7+7

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved