• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عربوں کاداڑھی چھوٹی رکھنا شرعی دلیل نہیں

استفتاء

حضرت میں ایک کشمکش میں مبتلا ہو جاتا ہوں کہ میں نے پہلے چھوٹی داڑھی رکھی ہوئی تھی اب 6 مہینے ہو گئے کہ میں نے داڑھی بڑی کر لی ۔اب میرا کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ داڑھی چھوٹی کروا لوں ۔لیکن میں نے پھر بھی نہیں کروائی ،میری رہنمائی کر دیں کہ میں کیا کروں ایسے حالات میں کہ جب میرا دل کر رہا ہوداڑھی چھوٹی کروانے کا تو بڑی داڑھی رکھنا ٹھیک ہے میرے لیے کہ نہیں؟

ایک دوسری بات کہ جو عرب کے لوگ اُن کی داڑھیاں چھوٹی ہوتی ہیں جو "خانہ کعبہ” کے اندر بھی جاتے ہیں اُن کے بارے میں بھی بتا دیں۔مفتی صاحب داڑھی کے با رے میں بتا دیں کہ چھو ٹی داڑھی رکھتے ہیں تو وہ کیسا ہے؟اور سیٹنگ کروائیں اگرتو وہ کیسا ہے؟ اگر چہرے پے داڑھی سیدھی نہیں آ رہی تو اس کو سیٹ کروا سکتے یا چھوٹی داڑھی رکھنے کے بارے میں بتا دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

داڑھی کو ایک مشت یعنی چار انگل  سےکم کروانا جائز نہیں ،خواہ دل میں کچھ بھی آ رہا ہو،چار انگل سے جو زائد ہو اسے کٹوا سکتے ہیں،باقی رہی یہ بات کہ عرب کے لوگوں کی داڑھیاں چھوٹی ہوتی ہیں تو اول تو سارے عربوں کی داڑھیاں چھوٹی نہیں ہوتیں  اور دوسرے یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ اجمعین کے قول و فعل کے مقابلے میں ان لوگوں کا عمل دلیل نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved