• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آیتِ سجدہ کا ترجمہ پڑھنے سے سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟

استفتاء

اگر آیت سجدہ کا صرف ترجمہ پڑھا جائے آیت نہ پڑھی جائے تو کیا سجدہ واجب ہوگا؟

الجواب: واجب ہوگا۔

مذکورہ جواب کے متعلق  مزید سوال :دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر یہ فتویٰ ہے کہ “جی نہیں! محض ترجمہ یا تفسیر پڑھنے یا سننے والے پر سجدہ تلاوت نہیں ہوگا، ہاں اگر ترجمہ یا تفسیر کرتے ہوئے آیت سجدہ پڑھی یا سنی جائے گی تو سجدہ تلاوت واجب ہوگا”۔واللہ تعالیٰ اعلم

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آیت سجدہ کا صرف ترجمہ پڑھا جائے تب بھی سجدہ تلاوت واجب ہوگا جیسا کہ مندرجہ ذیل حوالوں میں” ولو بالفارسية” کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے۔

نوٹ: ترجمہ سنتے  وقت  تب سجدہ واجب  ہوتا ہے  جب یہ معلوم ہو کہ  یہ آیت سجدہ  ہے ۔

فتاویٰ عالمگیری(1/ 133) میں ہے:

«إذا قرأ آية ‌السجدة ‌بالفارسية فعليه وعلى من سمعها ‌السجدة فهم السامع أولا إذا أخبر السامع أنه قرأ آية ‌السجدة وعندهما إن كان السامع يعلم أنه يقرأ القرآن يلزمه وإلا فلا، كذا في الخلاصة، وقيل: تجب بالإجماع هو الصحيح، كذا في محيط السرخسي ولو قرأ بالعربية يلزمه مطلقا لكن يعذر بالتأخير ما لم يعلم»

تنویر الابصار مع درالمختار(696/2) میں ہے:

(يجب) بسبب (تلاوة آية ) أي أكثرها مع حرف السجدة ….(بشرط سماعها) فالسبب التلاوة وإن لم يوجد السماع، كتلاوة الاصم، والسماع شرط في حق غير التالي ولو بالفارسية إذا أخبر

في الشامي: (قوله ولو بالفارسية) مبالغة على ما أفهمه كلامه من وجوبها على السامع فيعلم وجوبها عليه لو تليت بالعربية بالأولى لا على قوله: والسماع شرط إذ لا تظهر فيه الأولوية فافهم (قوله إذا أخبر) أي بأنها آية سجدة سواء فهمها أو لا وهذا عند الإمام وعندهما إن علم السامع أنه يقرأ القرآن لزمته وإلا فلا بحر. وفي الفيض وبه يفتى وفي النهر عن السراج أن الإمام رجع إلى قولهما وعليه الاعتماد. اهـ.

والمراد من قوله: إن علم السامع أن يفهم معنى الآية كما في شرح المجمع حيث قال: وجبت عليه سواء فهم معنى الآية أو لا عنده. وقالا: إن فهمها وجبت وإلا فلا لأنه إذا فهم كان سامعا للقرآن من وجه دون وجه اهـ ملخصا، أما لو كانت بالعربية فإنه يجب بالاتفاق فهم أو لا لكن لا يجب على الأعجمي ما لم يعلم كما في الفتح أي وإن لم يفهم.

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح(صفحہ نمبر:479,480) میں ہے:

(وهو ) أي سجود التلاوة (واجب)…. (ولو)تلاها (بالفارسية) اتفاقا فهم أو لم يفهم لكونها قرآنا من وجه

قال الطحطاوي: قوله: (ولو تلاها بالفارسية)  المراد بها غير العربية فتجب على السامع إذا أخبر بها قوله:( فهم أو لم يفهم ) قال في الجوهرة أما في حق السامع فإن كانت القراءة بالعربية وجب على السامع فهم أو لم يفهم إجماعا وإن كانت بالفارسية لزم السامع أيضا وإن لم يفهم عند الإمام وعندهما لا يلزم إلا إذا فهم وروي رجوعه إليهما وعليه الاعتماد اهـ قوله: (لكونها قرآنا من وجه)  أي نظرا للمعنى دون وجه نظرا للنظم فباعتبار المعنى توجب السجدة وباعتبار النظم لا توجبها فتجب احتياطا أفاده السيد.

امداد الاحکام (1/692) میں ہے:

سوال: آیت سجدہ کاترجمہ پڑھنے سے وجوب سجدہ کاحکم سوال:  رسالہ النوربابت ماہ جمادی الاول صفحہ۴ ومن آیاتہ اللیل الخ پرسرخی دے کر حاشیہ میں لکھا ہے ، یہ سجدہ کی آیت ہے، اس کو پڑھ کر ناظرین پر سجدہ واجب ہوجائے گا، بشرطیکہ آیت یا ترجمہ کو زبان سے پڑھیں، اور صرف دیکھ لینے سے سجدہ واجب نہ ہوگا، ۱۲ مدیر (سوال) آیت سجدہ کاترجمہ زبان سے پڑھنے سے سجدہ واجب ہوگا یا نہیں، محقق قول کونسا ہے؟

الجواب:  جو النور میں لکھا ہے کہ آیت یا ترجمہ کو زبان سے پڑھیں تو سجدہ تلاوت واجب ہے، یہ صحیح ہے کما فی العالمگیریرة واذا قرأ اٰية السجدۃ بالفارسية فعليه وعلیٰ من سمعها السجدۃ فهم السامع اولا اذااخبرالسامع انه قرأ اٰية السجدة وعندهما ان کان السامع یعلم انه یقراء القراٰن یلزمه والا فلاکذافی الخلاصة وقیل تجب بالاجماع وھوالصحیح، کذا فی محیط السرخسی.

عمدۃ الفقہ( 2/388) میں ہے:

اسباب وجوبِ سجدۂ تلاوت۔۔۔(۳)اگر سجدہ کی آیت کا ترجمہ فارسی یا کسی اور زبان میں پڑھا تو پڑھنے والے پر حال میں سجدۂ تلاوت واجب ہوگا خواہ سمجھتا ہو یا نہ سمجھتا ہو اور صاحبین کے نزدیک اگر وہ سمجھتا ہے یا اس کو خبر دی جائے کہ یہ آیت سجدہ کا ترجمہ ہے تو سننے والے پر سجدۂ تلاوت واجب ہوگا ورنہ نہیں اور اسی پر فتویٰ ہے اور معتمد یہ ہے کہ امام صاحب نے بھی صاحبین کے قول کی طرف رجوع کرلیا ہے (بعضوں نے کہا کہ بالاجماع واجب ہوگا اور اس کو صحیح کہا ہے) اور اگر عربی میں آیتِ سجدہ پڑھی تو بالاتفاق ہر صورت میں سجدہ  سہو لازم ہوگا خواہ سمجھتا ہو یا نہ سمجھتا ہو لیکن عجمی پر اس وقت تک واجب نہیں جب تک وہ نہ جانے۔

مسائل بہشتی زیور(236/1) میں ہے:

مسئلہ:اگر آیت سجدہ کا ترجمہ کسی بھی زبان میں پڑھا تو پڑھنے والے پر سجدہ واجب ہوگا خواہ وہ سمجھتا ہو یا نہ سمجھتا ہو۔ اور سننے والا اگر سمجھتا ہو یا اس کو خبر دی جائے کہ یہ آیت سجدہ کا ترجمہ ہے تو اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا ورنہ نہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved