• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

آنلائنFFI ایپ کے ذریعے کمائی کرنا

استفتاء

پلے اسٹور پر ایک ایپ ہے پیسے کمانے کی ،اس میں پیسے انوسٹ کرتے ہیں اور ان پیسوں کے ساتھ اوپر پیسے ملتے ہیں وہ حرام ہیں یا حلال؟

تنقیح : ایپ کا نام ” FFI” ہے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ ایپ کے ذریعے کمائی کرنا ناجائز ہے کیونکہ انٹر نیٹ سے مذکورہ ایپ کے متعلق جومعلومات حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق اس ایپ سے دو طریقوں سے کمائی ہوتی ہے

(1)ایک یہ کہ اس ایپ  میں سکرین   پر مختلف اسٹیڈیم دکھائی دے  رہے ہوتے ہیں جنہیں کلائینٹ نے اپنے پیسوں سے  خریدنا ہوتا  ہے، ہر اسٹیڈیم کے ساتھ اس کی قیمت خرید اور اس پر حاصل ہونے والا کل نفع اور یومیہ نفع درج ہوتا ہے ،ان اسٹیڈیمز کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی بلکہ بس فرضی طور پر ان کی خریداری ہوتی ہے اور پھر یومیہ نفع ملتا رہتا ہے لہذا اس کی اصل یہ ہے کہ انویسٹمنٹ پر  فکس نفع ملتا ہے جو کہ سود ہے ۔

(2 ) کمائی کا دوسرا طریقہ(MLM)   یعنی ملٹی  لیول مارکیٹنگ ہے جو کہ نا جائز ہے ۔ کیونکہ اس میں دوسروں کی محنت کا پیسہ پہلے شخص کو بغیر محنت کے ملتا ہے ۔ اور کمپنی کے ایجنٹوں کی طرف سے جس کام کو محنت قرار دیا جاتا ہے وہ کالعدم ہے یا شریعت کی نظر میں معتبر نہیں ہے ۔ مزید تفصل کے لیے ” فقہی مضامین ”  مصنفہ مفتی عبد الواحد صاحبؒ  میں ملٹی لیول مارکیٹنگ والا مضمون ملاحظہ فرمائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved