- فتوی نمبر: 29-400
- تاریخ: 27 ستمبر 2023
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ** نے ** کو مکان کرائے پر دیا اب اگر بجلی یا کنکشن ڈوری وغیرہ میں کوئی خرابی آتی ہے تو وہ صحیح کرانے کے پیسے مکان مالک** دے گا یا کرائے دار دے گا؟
وضاحت مطلوب ہے: بجلی یا کنکشن ڈوری وغیرہ میں خرابی سے کیا مراد ہے؟
جواب وضاحت: ڈوری بوٹ وغیرہ میں خرابی آئی ہے ،ڈوری سے مراد بجلی کی تار ہے جس کے ذریعے گھر میں بجلی پہنچائی جاتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس کا دار و مدار عرف پر ہے اگر عرف میں یہ مالک مکان کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے تو صحیح کرانے کے پیسے مالک مکان دے گا اور اگر کرائے دار کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے تو صحیح کرانے کے پیسے کرایہ دار دے گا۔
شرح المجلۃ (2/624)میں ہے:
وفي الهندية عن القنية : زجاج الكوة و اصلاح السلم على الآجر وفي رفع الثلج اختلاف المشائخ المفتين و المعتبر فيه العرف وفي رد المحتار عن البزازية : وفي استئجار الطاحونة في كري نهرها يعتبر العرف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved