- فتوی نمبر: 29-287
- تاریخ: 21 اگست 2023
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
ڈیلیٹ شدہ واٹس ایپ میسج کو کسی recovery App (ریکوری ایپ یعنی جس ایپ کے ذریعے ڈیلیٹ ہوئے میسج دوبار ظاہر ہوجائیں ۔ ناقل)کے ذریعہ recover (ریکور، ناقل) کرنا جائز نہیں ہے، نہ ہی اس کے تعلق سے sender (بھیجنے والے ، ناقل) سے استفسار جائز ہے۔ کیوں کہ sent msgs (بھیجے ہوئے میسجز ، ناقل) اس شخص کی ملکیت ہیں جس نے send کیا ہے، لہذا کسی کی ملکیت میں دخل اندازی جائز نہیں ہے۔
مفتی صاحب مندرجہ بالا فتویٰ کی تحقیق درکار ہے ؟
ضروری وضاحت: واٹس ایپ پر کسی کو کوئی میسج بھیجنے کے بعد ہماری رائے بدل جائے اور ہم اسے ڈیلیٹ کردیں تو ایسی ایپس ملتی ہیں کہ جن کے ذریعے اگلا شخص اسے دوبارہ ظاہر کے پڑھ سکتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مندرجہ بالا فتویٰ سے اتفاق ہے۔
سنن ابی داؤد میں ہے:
من نظر في كتاب أخيه بغير اذنه فإنما ينظر في النار
ترجمہ: جو اپنے بھائی کی تحریر اس کی اجازت کے بغیر دیکھتا ہے تو وہ (جہنم کی) آگ میں دیکھتا ہے۔
بذل المجہود (6/210) میں ہے:
(من نظر في كتاب أخيه بغير إذنه)، قال بعضهم: إنما أراد بالكتاب الذي فيه أمانة، أو شيء يكره صاحبه أن يطلع عليه أحد دون الكتب التي فيها علم، فإنه لا يحل منعه، ولا يجوز كتمانه، وقيل: عام في كل كتاب، لأن صاحب الشيء أولى بماله، وأحق بمنفعة ملكه، وإنما يأثم بكتمان العلم الذي يسئل عنه، فإما أن يأثم في منفعة كتاب عنده وحبسه عن غيره فلا وجه له.
(فإنما ينظر في النار) قال الخطابي: هو تمثيل، يقول كما يحذر النار فليحذر هذا الصنيع، إذ كان معلومًا أن النظر إلى النار والتحديق إليها يضر بالبصر، ويحتمل أن يكون أراد بالنظر إليها الدنو منها والصُّلِيُّ بها، لأن النظر إلى الشيء إنما يتحقق عن قرب المسافة والدنو منه، ويجوز أن يكون معناه كأنما ينظر إلى ما يوجب النار، فأضمره في الكلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved