• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کسی ریپر پر "احمد” لکھا ہوا ہو تو اس کو پھیکنے کا حکم

استفتاء

میرا سوال یہ ہے کچھ پروڈکٹ ہوتے ہیں جیسا کہ” گھرانہ گھی”ہے جس کے نیچے ” احمد آئل اینڈ گھی کمپنی”لکھا ہوتا ہے، گھی استعمال کرنے بعد لوگ اس پروڈکٹ کے شاپر کو کوڑے میں پھینک دیتے ہیں ،جواز یہ بتاتے ہیں کہ یہ جو نام احمد لکھا ہوا ہے یہ نام کمپنی والے میں کسی کا ہے نہ کہ آپ صلی علیہ وآلہ وسلم کا اسم مبارک "احمد "ہے، اسی طرح اور پروڈکٹ بہت ہیں، یونی لیور ہے، اور یونی لیور پروڈکٹ ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے، اگر کوی پھینک دیتا ہے اس پر  بے ادبی گناہ ہو گا یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

احمد نام  اگرچہ حضورﷺ کا ہے لیکن صرف آپﷺ کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ دیگر انسانوں کا بھی ہوتا ہے اس لیے گھی کی مذکورہ کمپنی کے شاپر پر "احمد آئل اینڈ گھی” لکھنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ مذکورہ کمپنی نے صرف  صرف حضورﷺ کا نام ہونے کی وجہ سے ہی لکھا ہے کسی اور شخص کا نام ہونے کی وجہ سے نہیں لکھا، اس لیے بے ادبی کا گناہ نہیں ہوگا تاہم یہ علیحدہ بات ہے کہ  اس کے باوجود  اس کا کسی نہ کسی درجے میں احترام باقی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved