• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ICE Mining App سے کمائی کرنے کا حکم

استفتاء

ICE Mining ایک ایپ ہے اس پر ارننگ کی جاتی ہے اس بارے میں  بتادیں کہ اس ایپ سے کمائی کرنا جائز ہے یا نہیں؟

کمائی کاطریقہ کار:

کمائی کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ سب سے پہلے اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے  اکاؤنٹ بنانے پر اکاؤنٹ ہولڈر کو مفت ٹوکن دیے جاتے ہیں اسی طرح  اپنا Link name(رابطہ نام) سیٹ  کرنے  پر مفت ٹوکن ملتے ہیں، Start earning (کمائی شروع کرنے) کے بٹن پر کلک کرنے سے ٹوکن ملتے ہیں ،کسی کو ریفر کرنے پر ٹوکن ملتے ہیں، پروفائل پکچر(تصویر) لگانے پر ٹوکن ملتے ہیں، ان کو ٹیوٹر (Twitter) پر فالو کرنے سے ٹوکن ملتے ہیں  ان ٹوکنوں کی ایک لمٹ ہوتی ہے اس لمٹ تک جب ٹوکن پہنچ جاتے ہیں تو پھر Withdraw(حاصل) کیے جاتے ہیں  تقریباً ایک ماہ بعد  حساب کیا جاتا ہے۔  اس وقت جس کے پاس جتنے   ٹوکن ہوں گے  اس کی بنیاد پر اس کو اتنی ہی مقدار میں آئس  کرپٹو کرنسی ملتی ہے۔یعنی اصلاً آئس ایک نئی کرپٹو کرنسی ہے جس کو رائج کرنے کے لیے فی الحال یہ ترتیب بنائی گئی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ ایپ سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ کسی بھی کرپٹو کرنسی سے کمائی جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved