• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

آئی ڈبلیو آلٹرنیٹو( IW Alternative) ارننگ ایپ سے کمائی کرنا

استفتاء

کیا آئی ڈبلیو آلٹرنیٹو( IW Alternative) ارننگ ایپ سے کمائی کرنا جائز ہے ؟

تنقیح: انٹرنیٹ سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق آئی ڈبلیو آلٹرنیٹو( IW Alternative)ایک ارننگ ایپ ہے جس سے کمائی  کا طریقہ یہ ہے کہ مختلف پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ۔ مثلا پراجیکٹ نمبر 1 : گرین انرجی فنڈ B2090 ہے جس میں 20 ڈالر انویسٹ کرنے ہوتے ہیں اور 90 دنوں تک روزانہ 0.58 ڈالر  نفع ملتا ہے یوں کل 90 دنوں میں 52.2 ڈالرز نفع ہوتا ہے اور 20 ڈالر کی انویسٹمنٹ بھی بہر صورت  واپس کردی جاتی ہے۔

اسی طرح پراجیکٹ نمبر 2:گرین انرجی فنڈ C50120 ہے جس میں 50 ڈالر انویسٹ کرنے ہوتے ہیں اور 120 دنوں  تک روزانہ 1.5 ڈالر  نفع ملتا ہے یوں کل 120 دنوں میں 180 ڈالر نفع ہوتا ہے اور 50 ڈالر کی انویسٹمنٹ بھی واپس کردی جاتی ہے۔اسی طرح اور بھی پراجیکٹس ہیں جتنی انویسٹمنٹ زیادہ ہوتی ہے اسی اعتبار سے نفع بھی زیادہ ہوتا رہتا ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ ایپ سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے۔

توجیہ: مذکورہ صورت میں سرمایہ بہر صورت محفوظ رہتا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ صورت ایسے ہی ہے جیسے  کسی کو قرض دے کر اس پر نفع حاصل کرنا،جوکہ سود اور ناجائز ہے۔ نیز مذکورہ صورت کو اگر مضاربت تسلیم بھی کر لیا جائے تب بھی یہ صورت جائز نہیں بنتی کیونکہ مضاربت کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ حقیقی نفع آپس میں فیصد کے حساب سے طے ہو جبکہ مذکورہ صورت میں نفع فکس ہے ۔ لہذا مذکورہ ایپ سے کمائی کرنا جائز نہیں ۔

التنویر مع الدر (12/358)میں ہے:

(وشرطها ….وکون الربح بينهما شائعا ) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصىب كل منهما معلوما ) عند العقد.  ومن شروطها كون نصيب المضارب من الربح حتى لو شرط له من راس المال او منه و من الربح فسدت

حاشیہ ابن عابدین(7/413)میں ہے:

كل قرض جرنفعاحرام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved