• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بٹ گیٹ (Bitget) کمپنی سے کوائنز کی خرید وفروخت کا حکم

استفتاء

بٹ گیٹ (bitget) کمپنی کی ایک ایپ ہے جس میں کوئنز کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ آپ 50 ہزار روپے کے ڈالر خریدتے ہیں پھر ان ڈالر سے کوئنز خریدتے ہیں، ان کوئنز کی مالی حیثیت ان کی سرمایہ کاری سے ہوتی ہے۔ جب ریٹ بڑھ جائے تو ان خریدے ہوئے کوئنز کو فروخت کر کے نفع کمایا جاتا ہے۔  سوال یہ ہے کہ کیا ان کوئنز کی خرید و فروخت جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

انٹرنیٹ پر موجود بٹ گیٹ  (Bitget) کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس ایپ میں کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ ہوتی ہے اور ہماری معلومات  کے مطابق کرپٹو کرنسی کی خرید وفروخت جائز نہیں لہذا مذکورہ کوئنز کی خرید وفروخت جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved