• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورتوں کو کون مہندی فروخت کرنے کا حکم

استفتاء

ہم کراچی سے کون مہندی منگوا کے بیچتے ہیں، اکثر خواتین ہاتھوں کی پچھلی طرف مہندی لگاتی ہیں جن پر نامحرم کی نظر بھی پڑتی ہے۔ کیا اس کے بیچنے کی وجہ سے ہم گنہگار تو نہیں ہوں گے۔ کیا ہماری کمائی جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ گناہ گار نہ ہوں گے اور آپ کی کمائی بھی جائز  ہوگی کیونکہ عورتوں کے ہاتھوں پر اگر غیر محرم کی نظر پڑتی ہے یا عورتیں اپنے مہندی  لگے ہاتھ غیر محرم کے سامنے کھولتی ہیں تو  یہ ان کا ذاتی فعل ہے اور آپ کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کون ایسا کرے گی اور کون نہیں کرے گی لہٰذا اس میں آپ کا کوئی قصو ر نہیں۔

ہدایہ (4/94)میں ہے:

قال ويكره بيع السلاح في أيام الفتنة معناه ممن يعرف أنه من أهل الفتنة لأنه تسبيب إلى المعصية وقد بيناه في السير وإن كان لا يعرف أنه من أهل الفتنة لا بأس بذلك لأنه يحتمل أن لا يستعمله في الفتنة فلا يكره بالشك

امداد الاحکام (3/390) میں ہے:

سوال: بغرض تجارت سیاہ خضاب  بنانا جائز  ہے یا نہیں؟

جواب: تجارت کے لیے سیاہ خضاب بنانا اور فروخت کرنا جائز ہے۔ لان الحرمة ليست بقائمة بعينه وانما الحرمة فى الاستعمال اذا استعمله خادعا ومن شاب قبل او ان المشيب او خضب لارهاب العدو فى الحرب يجوز له الخضاب بالسواد كما صرح به فى الهندية وغيرها

امداد الفتاویٰ(9/289) میں ہے:

سوال: بصورت عدم جواز خضاب سیاہ اس کا بنانا اور اس کا بیچناعند الشرع کیوں کر جائز ہے ؟کیا یہ اعانت على المعصیۃ نہیں اس کی تصریح کیا ہے؟

 الجواب: چونکہ ایک محل اس کے جواز کا بھی ہے  ليكون اهيب في عين العدو للدين اور غیر محل میں استعمال عامل کا فعل اختیاری ہے لہذاصانع اور بائع کی طرف اس کی نسبت نہ کی جاوے گی اور اعانت على المعصیۃ کے سبب ناجائز نہ کہا جاوے البتہ خلاف اولى ضرور ہے۔

امداد الفتاویٰ(9/295) میں ہے:

حکم خضاب

یہ تو سیاہ خضاب استعمال کرنے کے متعلق تحقیق تھی لیکن تجارت اس کی اس لیے جائز ہے کہ بعض صورتیں نہی سے مستثنی بھی ہیں مشتری ان صورتوں میں استعمال کر سکتا ہے لیکن پھر بھی یہ تجارت خلاف اولی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved