• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیمِ وراثت کی ایک صورت

استفتاء

ایک شخص فوت ہوگیا ہے، اس کے ورثاء میں ایک بیوی، چار بیٹیاں، دو بھائی اور ایک بہن ہے۔ مرحوم کے والدین پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں، بس یہی وارث ہیں۔ اب ان میں وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟ مثلاً چھ لاکھ روپے کس تناسب سے تقسیم ہوں گے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 24 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 3 حصے (12.5فیصد) مرحوم کی بیوی کو، 4 حصے (16.66فیصد فی کس) مرحوم کی بیٹیوں میں سے ہر بیٹی کو ،  2 حصے (8.33فیصد فی کس) مرحوم کے بھائیوں میں سے ہر بھائی کو اور 1 حصہ (4.16فیصد) مرحوم کے  بہن کو ملے گا۔

مثلاً اگر 6 لاکھ روپے ہوں تو 75,000 روپےبیوی کو،1,00,000روپے ہر بیٹی کو،50,000روپے ہر بھائی کو اور 25,000روپے بہن کو ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

24

بیوی4 بیٹیاںدو بھائیبہن
ثمنثلثانعصبہ
8/13/25
31641
34+4+4+42+21

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved