• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

3بیٹوں اور ایک بیٹی میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

میرے والد اور والدہ دونوں کا انتقال ہوچکا ہے جن کی اولاد میں ہم تین بھائی اور ایک بہن ہے۔ والد اور والدہ کی وفات کے وقت ان کے  بہن، بھائی  یا والدین میں سے کوئی نہیں تھا۔ والد کی جائیداد میں کس کا کتنا حصہ بنتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کے والد کی وراثت کے 7 حصے کیے جائیں گے جن میں سے  آپ تین بھائیوں میں سے  ہر بھائی کو 2،2 حصے (28.571 فیصد فی کس) اور  بہن کو ایک حصہ (14.285 فیصد ) ملے گا۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

7         والد+والدہ

3بیٹے1بیٹی
***
2+2+21

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved