• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وراثت کی تقسیم کی ایک صورت

استفتاء

ایک عورت کا انتقال ہو گیا اس نے اپنے پسماندگان میں اپنے شوہر اپنے ماں اور باپ اور اپنی چار بیٹیوں کو چھوڑا اس کے علاوہ مرحومہ کا ایک سگا بھائی بھی موجود ہے۔ مرحومہ کی والدہ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ مرحومہ کے ترکے کی شرعی تقسیم کس طرح ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحومہ کی وراثت کو 15 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے 3 حصے (20 فیصد) شوہر کو، 2 حصے(13.33 فیصد ) والد کو،2 حصے (13.33 فیصد ) والدہ کو اور 2،2 حصے (13.33 فیصد  فی کس) ہر بیٹی کو ملیں گے اور مرحومہ کے بھائی کو اس وراثت میں سے کچھ نہ ملے گا۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

مسئلہ:12 عول15

شوہرباپماں4بیٹیاںبھائی
***سدس مع العصبہسدس***محروم
3228
2+2+2+2

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved