• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تین کروڑ روپے کی ورثاء میں تقسیم

استفتاء

السلام علیکم ! مفتی صاحب یہ پوچھنا تھا کہ میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے ان کے ترکہ میں ایک دکان اور اس کے اندر کا سامان ہے جس کی کل مالیت تقریبا تین کروڑ روپے ہیں ان کے وارثان میں ایک بیٹا ، تین بیٹیاں اور ایک بیوی ہیں۔  والدین فوت ہو چکے ہیں ۔ مجھے ہر حصے دار کا حصہ تفصیل سے بتا دیجئے جزاک اللہ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کی کل جائیداد  کے 40 حصے کیے جائیں گے  جن میں سے مرحوم کی بیوہ  کو 5 حصے (12.5  فیصد)   بیٹے کو 14 حصے (35 فیصد) تین بیٹیوں میں سے ہر  ایک کو 7 حصے (17.5 فیصد) ملیں گے ۔

اس  حساب سے تین کروڑ روپے کی تقسیم  مذکورہ ورثاء میں درج ذیل طریقہ پر ہوگی :

بیوہ کو سینتیس لاکھ پچاس ہزار (3750,000) روپے ، بیٹے کو ایک کروڑ پانچ لاکھ (10,500,000)روپے اور تین بیٹیوں میں سے  ہر ایک کو باون لاکھ پچاس ہزار (52,50,000)روپے ملیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved