• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وراثت کی تقسیم کی ایک صورت

استفتاء

ایک صاحب کا انتقال ہو گیا ہے،ان کی وراثت میں  29,50,000 روپے ہیں ، ان کے ورثاء میں  بیوی،    4 بیٹے اور 6 بیٹیاں ہیں ۔مرحوم کے والدین مرحوم سے پہلے ہی وفات پاچکے تھے۔اب ان سب ورثاء   میں یہ  وراثت کیسے تقسیم ہوگی ؟رہنمائی فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 112 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 14 حصے (12.5فیصد) بیوی کو،14-14 حصے (12.5فیصد فی کس) ہر بیٹے کو اور 7-7 حصے (6.25فیصد فی کس) ہر بیٹی کو ملیں گے۔

لہٰذا 2950,000 روپوں میں سے 3,68,750روپے بیوی کو، 3,68750روپے ہر بیٹے کو 184,375 روپے  ہر بیٹی کو ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

8×14=112

بیوی 4بیٹے 6بیٹیاں
8/1 عصبہ
1×14 7×14
14 98
14 14+14+14+14 7+7+7+7+7+7

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved