• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زکوٰۃ کی رقم سے ٹکٹ خرید کر دینا

استفتاء

اندرون سندھ کے کچھ طلبہ کالج میں زیر تعلیم ہیں، لیکن غربت کی وجہ سے تعلیمی اخراجات بھی ادا نہیں کر سکتے، فی الحال کالج کی طرف دے سے ان طلبہ کو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ کیا ہوا ہے، اب انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے سویڈن جانا ہے، وہاں ان کی رہائش  وغیرہ کا بندوبست ہو چکا ہے، مگر سفر کے اخراجات ابھی باقی ہیں۔

معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر زکوٰۃ کی مد سے یہ ادا ہو سکیں تو بندوبست ممکن ہے۔ تمام طلبہ Glass & Ceram,ics کی اعلیٰ تعلیم کے لیے روانہ ہوں گے۔

وضاحت مطلوب ہے: 1۔ کیا یہ طلبہ سنی مسلمان ہیں یا نہیں؟ 2۔ ان کی تعداد کتنی ہے؟ 3۔ ان کو سویڈن بھیجنا کسی خاص پروجیکٹ کے تحت ہے یا کسی خاص NGO کے تحت ہے؟ 4۔ ان کو زکوٰۃ کی رقم براہ راست دی جائے گی یا صرف ٹکٹ پکڑائے جائیں گے؟

جواب: 1۔سندھ میں کچھ ہندو بھی مقیم ہیں، مگر زکوٰۃ کا مسئلہ صرف مسلمان طلبہ کے لیے ہے، البتہ مسلک کے بارے میں ریکارڈ موجود نہیں۔ 2۔ کل تعداد 8 سے 10 طلبہ کی ہو گی۔ 3۔ یہ کالج مرکزی حکومت کی وزارت کامرس کے تحت کام کرتا ہے، کسی پروجیکٹ یا NGO سے کوئی تعلق نہیں۔ 4۔ دونوں صورتیں ممکن ہو سکتی ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

طلبہ مسلمان ہوں اور زکوٰۃ کے مستحق ہوں تو ان کو ٹکٹ یا اس کی رقم دی جا سکتی ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved