- فتوی نمبر: 9-88
- تاریخ: 08 جنوری 2016
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا حجامہ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حجامہ لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ اس سے ہونے والے ضعف کی بنا پر بہتر ہے کہ روزہ کی حالت میں ایسا نہ کرے۔
في الترمذي (1/ 282):
عن ابن عباس رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه و سلم احتجم فيما بين مكة و المدينة و هو محرم صائم. قال أبو عيسى حديث ابن عباس حديث حسن صحيح.
و فيه أيضاً (رقم الحديث: 719):
قال رسول الله صلى الله عليه و سلم ثلاث لا يفطرن الصيام: القيء و الحجامة و الاحتلام.
مریض و معالج کے اسلامی احکام (از حضرت مفتی عبد الواحد صاحب) میں ہے:
’’مسئلہ: پچھنے لگوانے اور اسی طرح فصد کھلوانے اور کسی مریض کے لیے خون دینے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔ البتہ اس سے ہونے والے ضعف کی بنا پر بہتر ہے کہ روزہ کی حالت میں ایسا نہ کرے۔‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved