• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دور سے استلام حجر کرتے وقت استقبال کا طریقہ

استفتاء

1۔ دور سے حجر اسود کا استلام کرتے ہوئے چہرہ، سینہ اور پیر تینوں بیت اللہ کی طرف گمانا چاہیے یا صرف چہرہ یا چہرہ اور سینہ دونوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دور سے حجر اسود کا استلام کرتے ہوئے چہرہ، سینہ اور پیر تینوں کا رُخ حجر اسود کی طرف کیا جائے۔ کیونکہ دور سے حجر اسود کا استلام کرنے کی صورت میں حجر اسود کے استقبال کا حکم ہے۔ اور حجر اسود کا پورا استقبال تب ہی ہو گا جبکہ چہرہ، سینہ اور پاؤں تینوں کا رُخ حجر اسود کی طرف ہو۔

(و إن عجز عنهما) أي الاستلام و الإمساس (استقبله) مشيراً إليه بباطن كفيه كأنه واضعهما عليه. (رد المحتار: 3/ 578، مكتبه رشيديه كوئته)

………… فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved