- فتوی نمبر: 9-2
- تاریخ: 08 مئی 2016
- عنوانات: حظر و اباحت > کفار اور گمراہ لوگوں سے معاملات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص عمرہ کر کے واپس آیا تو ایک عیسائی اس سے کہنے لگا کہ آبِ زمزم اور کھجوریں مجھے بھی دو۔ تو کیا اس شخص کے لیے اس عیسائی کو آبِ زمزم اور کھجوریں دینا شرعاً جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں عیسائی کو آبِ زمزم اور کھجوریں دینا جائز ہے۔ اس کا سوال بظاہر عقیدت کی علامت ہے۔ چنانچہ بے احترامی کا اندیشہ مغلوب ہے۔ (مستفاد من امداد الفتاویٰ: 2/ 115) ۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved