• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

زیادہ ایڈوانس کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

استفتاء

میں نے نیا کاروبار کے لیے ایک مشین خریدنی ہے جس کا ہم نے ایڈوانس تقریباً 1000000 روپے ادا کر دیے ہیں، اب باقی رقم ادا کرنے کے لیے ہمارے پاس پیسے کا انتظام نہیں ہے۔ میرے پاس ایک دکان ہے جو کہ میں کرائے پر دینا چاہتا ہوں، تاکہ باقی رقم کا انتظام ہو سکے، مارکیٹ ویلیو کے مطابق دکان کا کرایہ تقریباً 15 یا 16 ہزار روپے ہے اور ایڈوانس ایک یا دو لاکھ ہے، اگر میں اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے زیادہ ایڈوانس اور کرائے میں کمی کر لوں تو کیا یہ صحیح ہو گا؟ کسی قسم کا سود تو نہیں ہو گا؟ مجھے اس وقت 15 لاکھ ایڈوانس اور 5000 روپے کرایہ پر دکان دینا پڑ رہی ہے۔ اگر یہ سود کی مد میں آتا ہے تو کوئی صورت یا حل بتا دیں۔

میں کسی سے اتنی بڑی رقم قرض نہیں لے سکتا، کیونکہ اتنی بڑی رقم کوئی دینے کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی میرے پاس کوئی زیور ہے، کیونکہ زیور بیچ کر ہی میں نے دکان  خریدی تھی، اب میں اس دکان کو بیچنا بھی نہیں چاہتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایڈوانس کی وجہ سے مارکیٹ ویلیو سے کم کرایہ پر دکان لینا دینا جائز نہیں، کیونکہ یہ سود ہے۔ متبادل صورت یہ ہے کہ آپ دوسری پارٹی کو دکان کرائے پر دیجیے اور کرایہ میں رعایت کر کے دس سال کا کرایہ اکٹھا لے لیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved