• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قرض پر سود سے بچاؤ کا متبادل

استفتاء

مجھے 10 لاکھ کی ضرورت ہے، جو میں نے پیسے بزنس میں نہیں لگانے نہیں، 8 لاکھ قرضہ دینا ہے، جبکہ دو لاکھ بزنس میں لگانا  ہے، جس سے میں یہ دس لاکھ لے رہا ہوں وہ مجھ سے منافع ڈیمانڈ کر رہا ہے، مگر یہ سود میں آ جاتا ہے اور میں سود سے بچنا چاہتا ہوں۔ آپ سے گذارش ہے کہ مجھے اس مسئلہ کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

تجویز: یہ تجویز کسی عزیز نے دی ہے کہ آپ کا گھر ہے 40 لاکھ کا تو آپ اس سے 10 لاکھ لے کر اپنے گھر میں شراکت قائم کر لیں، (یعنی مکان میں دس لاکھ کے بقدر حصہ ان کو بیچ دیں، بیچنے کے بعد ان کا حصہ استعمال کرنے کی وجہ سے ان کو کرایہ ادا کریں۔ واضح رہے کہ یہ بیچنے کا اگریمنٹ دس ماہ تک ہو گا، دس ماہ کے بعد ہم ان کو دس لاکھ روپے واپس کر کے ان سے مکان کا حصہ واپس لے لیں گے) اور اس کے پیسے کی جگہ بھی آپ استعمال کریں گے تو اسے اس کا کرایہ دیتے رہے اور 10 ماہ کا اگریمنٹ کر لیں اور وہ کرایہ 20 سے 15 ہزار تک ڈیمانڈ کر رہا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ذکر کردہ تجویز پر عمل کر سکتے ہیں۔ یہ جائز ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved