• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بینک میں رقم فکس کروانا

استفتاء

کسی بھی بینک میں رقم فکس کروانا کچھ سالوں کے لیے اور اس پر نفع حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عام بینکوں میں رقم رکھوا کر جو نفع لیا جاتا ہے وہ بلا شبہ سود ہے جو کہ نا جائز اور حرام ہے۔ البتہ میزان بینک اور دیگر اسلامی بینکوں میں رقم رکھوا کر جو نفع لیا جاتا ہے اگرچہ بعض علماء اسے جائز کہتے ہیں لیکن ہمیں ان سے پوری طرح اتفاق نہیں۔ اس لیے عام

حالات میں اس کی بھی گنجائش نہیں۔ البتہ مجبوری کے حالات اس سے مستثنیٰ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved