• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سرپرست اور گھر والوں پر قربانی کا وجوب

استفتاء

1۔ گذارش یہ ہے کہ مسئلہ پوچھنا ہے کہ کیا گھر کے سرپرست پر ہی قربانی واجب ہے چاہے گھر کے اور افراد پر بھی نصاب بنتا  ہو؟

2۔ اور اگر سب گھر والوں پر نصاب بنتا ہو مگر پھر بھی سرپرست سب کی قربانی اپنی طرف سے کرے تو سب کو ثواب ملے گا یا صرف سرپرست کو۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ سرپرست اگر صاحب نصاب ہو تو اس پر اپنی الگ قربانی واجب ہے اور اگر دیگر افراد بھی صاحب نصاب ہوں تو ان پر اپنی الگ قربانی واجب ہے۔

2۔ سب گھر والے صاحب نصاب ہوں اور سرپرست سب کی قربانی ان کی اجازت سے یا انہیں بتا کر اپنی طرف سے کر دے تو قربانی کرنے کا ثواب تو سب کو ملے گا۔ البتہ خرچہ کرنے کا ثواب صرف سرپرست کو ملے گا۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved