• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی کے علاج کا خرچہ

استفتاء

بیوی کے علاج کا خرچہ شوہر کے ذمے ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آدمی خواہ وہ مرد ہو یا عورت اس پر اپنی بیماری کا علاج کرانا ضروری نہیں ہے۔ جب شوہر پر اپنا علاج کرانا ضروری نہیں تو اس کے ذمہ بیوی کا علاج کرانا بھی ضروری نہیں۔ شوہر کے خرچے پر بیوی کو اپنا علاج کرانے کا قانونی استحقاق نہیں۔ پھر بھی اگر شوہر خرچہ اٹھائے تو اس کا احسان کہا جائے گا۔ اور اگر شوہر علاج کے خرچہ پر راضی نہیں تو عورت اپنے ذاتی مال سے اور اگر وہ نہ ہو تو زکوٰۃ و صدقہ لے کر اپنا علاج کر سکتی ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved