• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی کا دودھ پینے سے نکاح پر اثر

استفتاء

اگر خاوند اپنی بیوی کے پستان چوسے اور ان سے دودھ نکل کر حلق میں چلا جائے تو اس سے نکاح میں کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟ جبکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ بیوی کے دودھ پینے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ آیا واقعی ایسا ہے یا اس میں کچھ گنجائش ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خاوند اگر بالغ ہو اور اپنی بیوی کا دودھ پی لے تو اس سے نکاح میں کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن خاوند کا دودھ کو حلق میں لے جانا گناہ کی بات ہے۔

مص رجل ثدي زوجته لم تحرم. (رد المحتار: 4/ 411) فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved