• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اعتماد اسلامی بینک میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

استفتاء

بینکنگ سے مطلوبہ profit شرح ریٹ سے پیسے جمع کروانا۔ کیا درست ہے؟ جبکہ اسی بینک نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسے درست قرار دیا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس قسم کی سرمایہ کاری آپ کے پیش نظر ہے اس کا تفصیلی طریق کار ذکر ہے اور نہ ہی اس کی شرائط ذکر ہیں۔ جو دو تحریریں آپ نے ساتھ لف کی ہیں ان کا آپ کے مسئلہ و سوال سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔

اصولی طور پر یہ جواب دیا جا سکتا ہے کہ  وہ لوگ جن کا کوئی اور ذریعہ آمدن ہے یا وہ کام کر سکتے ہیں وہ احتیاط اور پرہیز کریں، صرف وہ لوگ جن کا کوئی ماہانہ آمدنی نہیں اور وہ کچھ کام کرنے کے قابل نہیں البتہ ان کے پاس کچھ سرمایہ ہے تو وہ مجبور لوگ مروجہ اسلامی بنک سے کام کر سکتے ہیں یعنی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved