• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

انشورنس یا تکافل کمپنی سے پرائیوٹ ہسپتال رجسٹرڈ کروانا

استفتاء

محترم مفتی صاحب! ہیلتھ انشورنس دینے والی انشورنس کمپنیاں مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں سے معاہدے کرتی ہیں جہاں انشورنس لینے والے مریضوں کا مکمل علاج ہوتا ہے اور ادائیگی انشورنس کمپنی کرتی ہے۔ چونکہ انشورنس کمپنی کے متعدد مریض ہوتے ہیں اس لیے ہسپتالوں کی طرف سے انشورنس کمپنیوں کو فیسوں میں ڈسکاؤنٹ بھی دی جاتی ہے۔

1۔ کیا میں اپنے پرائیوٹ ہسپتال کو انشورنس کمپنی سے رجسٹرڈ کروا سکتا ہوں کہ میں ان کے مریضوں کا علاج کیا کروں؟

2۔ کیا تکافل کمپنی سے معاہدہ کر سکتا ہوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کسی کو خدمات فراہم کرنا جبکہ وہ خدمت جائز ہو اگرچہ خدمت کی اجرت خدمت لینے والے کہیں سے ادا کرے جائز ہے۔ لیکن خدمات فراہم کرنے میں برائی کے ساتھ بظاہر براہ راست تعاون  ہو رہا ہو تو قاعدہ ہے کہ جلب منفعت پر دفع مضرت مقدم ہے۔ تکافل کا بھی یہی معاملہ ہے۔ اس سے اجتناب لازم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved