- فتوی نمبر: 6-128
- تاریخ: 04 ستمبر 2013
- عنوانات: مالی معاملات > متفرقات مالی معاملات
استفتاء
میں (ACCA) کا طالب علم ہوں جو کہ معاشیات کا ایک کورس ہے۔ میرا تقریباً ایک سال تک ان شاء اللہ (ACCA) ختم ہو جائے گا، جب میں اپنا کورس مکمل کروں گا تو مختلف کمپنیوں اور خاص طور پر بینکوں میں نوکری کرنے کا اہل ہو جاؤں گا۔ کیا بینک میں نوکری چاہے وہ کسی بھی صورت کی ہو جائز ہے؟ یا ایسے شعبہ جات میں سود سے تعلق نہ ہو حلال ہو گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بینک کے جن شعبہ جات میں نہ سود کا لین دین ہو، نہ سود کی لکھت پڑھت ہو، نہ سودی معاملے میں تعاون ہو تو ایسے شعبہ جات میں ملازمت جائز ہو گی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved