• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نان نفقہ کی بنیاد پر عدالتی تنسیخ نکاح کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنا

استفتاء

میں نے تین سال پہلے اپنے شوہر کے روئیے اور نان نفقہ نہ دینے کی وجہ سے عدالت سے ڈگری لی ہے۔ اب میرے بھائی میرا نکاح دوسری جگہ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ شریعت کی روشنی میں مجھے معلوم ہو جائے کہ میرا پہلا نکاح ختم ہو گیا ہے یا

نہیں؟ اور کیا میں اسے فیصلے اور ڈگری کی وجہ سے دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہوں؟

عدالتی کاروائی کے الفاظ: "اس کے دعویٰ کی تائید میں تھا، یکطرفہ ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ مدعا علیہ نے مدعیہ کو دعویٰ دائر کرنے سے  تین سال پہلے گھر سے نکال دیا تھا اور اس دوران نہ تو اسے خرچہ دیا گیا اور نہ ہی اس نے کوئی رابطہ کیا۔ جو کہ اوپر بیان کیا گیا ہے اس کی روشنی میں دعویٰ برائے تنسیخ نکاح بر بنیاد عدم فراہمی خرچہ ازاں تین سال بحق مدعیہ ڈگری کیا جاتا ہے۔”

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں گذشتہ نکاح ختم ہو چکا ہے۔ اور عدت بھی پوری ہو چکی ہے، اس لیے سائلہ دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved