- فتوی نمبر: 7-359
- تاریخ: 15 ستمبر 2015
استفتاء
غلہ منڈی میں زمیندار آڑھتی کے پاس اپنا غلہ بوریوں میں لاتا ہے اسے وزن کرنے میں فی بار دانہ (بوری) ایک کلو کٹوتی کی جاتی ہے۔ مثلاً اگر 40 کلو کی ایک بوری ہے جس میں مونگ پھلی آئی ہے تو اس میں ایک کلو باردانہ کا وزن شمار کیا جاتا ہے۔ لہٰذا یہ سمجھا جائے گا کہ اس میں 39 کلو مونگ پھلی ہے۔ بار دانہ کا وزن پورا ایک کلو تو نہیں ہوتا بلکہ کچھ کم ہوتا ہے لیکن آڑھتیوں کی باہمی رضامندی سے اسے ایک کلو ہی تصور کیا جاتا ہے۔ جب آڑھتی اس مال کو آگے فروخت کرے گا تو اس میں بھی یہی طریقہ ہو گا کہ ایک کلو باردانہ کا وزن شمار ہو گا اور وزن میں اس کی کٹوتی ہوگی۔ کیا باردانہ کی کٹوتی کا مذکورہ طریقہ کار درست ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
غلہ منڈی میں وزن کرنے میں بار دانہ کا وزن ایک کلو شمار کرنے پر اتفاق کر لینا شرعاً درست ہے۔ لہٰذا بوری سمیت غلہ کا وزن اگر 40 کلو ہو تو غلہ کا وزن 39 کلو شمار کرنا جائز ہے۔
درر الحکام: (١/٥١) (المادة:٤٣)
المعروف عرفاً کالمشروط شرطاً.……………… والله تعالیٰ أعلم بالصواب
© Copyright 2024, All Rights Reserved