• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"میں نے طلاق دے دی ہے” بطور حکایت و اخبار کہنا

استفتاء

میں نے اپنی ساس کی موجودگی میں بیوی کو کہا "میں نے اسے طلاق دی”۔ ساس نے کہا مذاق کر رہے ہو؟ میں نے کہا میں مذاق نہیں کر رہا  میں "میں نے طلاق دے دی ہے”۔ پھر ساس نے کہا ایک دی ہے یا تین؟ میں نے کہا بس طلاق دے دی ہے۔

نوٹ: اس وقت میرے ذہن میں ایک یا تین کے بارے میں کچھ نہیں تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق رجعی واقع ہوئی ہے، عدت گذرنے سے پہلے پہلے خاوند کو رجوع کا حق حاصل ہے۔ آئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف دو طلاقوں کا حق باقی رہ جائے گا۔

توجیہ: پہلی دفعہ کے جملے سے طلاق کا انشاء ہوا ہے، جبکہ بعد کے جملے اس کی حکایت و اخبار ہیں جیسا کہ لفظوں "دے دی ہے” سے واضح ہے۔ اس لیے ان الفاظ سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہو گی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved