• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دوران عدت عورت کا کسی کی عیادت کے لیے جانا

استفتاء

میں عدت وفات میں ہوں اور میرے نندوئی سخت بیمار ہیں، اور بظاہر ان کا بچنا مشکل ہے، آیا میں اس حال میں ان کی عیادت کے لیے اور اگر خدا نخواستہ ان کا انتقال ہو جائے تو میں ان کی تعزیت کے لیے جا سکتی ہوں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دوران عدت عورت اپنے نندوئی کی عیادت اور انتقال کے بعد تعزیت کے لیے گھر سے نہیں نکل سکتی، البتہ

ٹیلی فون پر عیادت و تعزیت کر سکتی ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved