- فتوی نمبر: 8-8
- تاریخ: 12 اکتوبر 2015
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
****کے پاس Samz (کیمیکل بنانے والی ایک کمپنی) کیمیکل کی ڈیلر شپ ہے۔ لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں Samz کمپنی **** کے ذریعے ہی اپنا مال فروخت کرتی ہے۔ اس علاقے میں کسی شخص کو بھی براہ راست اپنا مال فروخت نہیں کرتی۔ کسی کمپنی کی ڈیلر شپ حاصل کر کے کمپنی کا سامان آگے فروخت کروانے کا شرعاً کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ڈیلر شپ حاصل کر کے سامان آگے فروخت کرنا شرعا جائز ہے۔
(١) سنن الترمذي: (رقم الحدیث ١٣٥٢، باب ماذکر في الصلح بین الناس)
قال النبي صلى الله عليه و سلم: المسلمون علی شروطهم إلا شرطًا حرّم حلالاً أو أحل حَراماً……………………….والله تعالیٰ أعلم بالصواب۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved