- فتوی نمبر: 8-12
- تاریخ: 12 اکتوبر 2015
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
*** نے Samz کمپنی (کیمیکل بنانے والی ایک کمپنی) سے یہ طے کیا ہوا ہے کہ مال بھجوانے میں ٹرانسپورٹیشن کمپنی والے ہی دیں گے۔ ایک مرتبہ *** نے ٹرانسپورٹیشن کی رقم دی تھی لیکن یہ رقم آئندہ مال میں ایڈجسٹ کروائی جائے گی۔ مذکورہ طریقے کے مطابق ٹرانسپورٹیشن کا خرچہ طے کرنے کا کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں Samz کمپنی سے یہ طے کر لینا کہ مال بھجوانے میں ٹرانسپورٹیشن کمپنی والے ہی دیں گے، شرعاً جائز اور درست ہے۔
(١)کما في شرح المجلة (المادة ٢٩١)
ما یباع محمولاً علی الحیوان کالحطب الفحم تکون أجرة نقله و إیصاله إلٰی بیت المشتري علیٰ حسب عرف البلادة و عادتها. و علیٰ هذا لو اشتری حطباً فغصبه غاصب حال نقله إلٰی منزله فعلی البائع إذا کان العرف یقضی علیه أن یسلمه في منزل المشتري وإلا فعلی المشتري. والله تعالیٰ أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved