• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ریکوری (Recovery)

استفتاء

پی کمپنی کے پراجیکٹ ڈیپارٹمنٹ میں ریکوری (یعنی کلائنٹ سے واجب الاداء رقم کی وصولی) کے لیے دو ملازم ہیں۔ اگر کلائنٹ کے ساتھ ایڈوانس ادائیگی کا معاہدہ (Agreement) ہوا ہو تو اس صورت میں ریکوری والا ملازم پہلے کلائنٹ کے پاس جا کرقیمت وصول کر تا ہے اور پھر پی کمپنی کی طرف سے کلائنٹ کو مطلوبہ مال بھیج دیا جاتا ہے اور مال بھیجنے کے بعداکاؤنٹس والے اس مال کی انوائس بنا کر کلائنٹ کو بھیج دی جاتی ہے اور اگر کلائنٹ کے ساتھ کریڈٹ (ادھار) کا معاہدہ ہوا ہو تو اس صورت میں کلائنٹ کو مطلوبہ مال بھیج دیا جاتا ہے اور پھر اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ اس مال کی انوائس بنا کر ریکوری والے ملازم کو دے دیتے ہیں۔ ریکوری والا ملازم اس انوائس کی ایک کاپی اپنے پاس (یعنی پی کمپنی کے پاس) اوردوسری کاپی کلائنٹ کو دے دیتا ہے۔ پھر ریکوری والا ملازم مقررہ تاریخ پر انوائس لے کر کلائنٹ کے پاس چلا جاتا ہے اور اس سے قیمت وصول  کر لیتا ہے۔ مذکورہ طریقہ کار شرعاً درست ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ طربقہ کار شرعاً درست ہے۔  فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved