• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

Bad Debts کی وصولی

استفتاء

پی کمپنی کا ایک کلائنٹ جس کے ذمہ کئی سالوں سے پی کمپنی کی رقم واجب الاداء تھی جو وہ ادا نہیں کررہا تھا جبکہ  ریکوری والا ملازم مسلسل اس کے آفس جا کر اس سے پیسے وصول کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ بالآخر اس کلائنٹ نے کمپنی سے کہا کہ وہ کل واجب الادا رقم ادا نہیں کر سکتا۔ لہٰذا اسے کچھ Favour دی جائے یعنی کچھ کمی کی جائے ، تو پی کمپنی نے اس کلائنٹ کو کچھ رقم چھوڑ دی، جس کے نتیجے میں کلائنٹ نے ادائیگی کردی۔چنانچہ پھر پی کمپنی نے ریکوری والے ملازم کو بھی اس پر انعام دیا۔ مذکورہ طریقہ کار

شرعاً درست ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ مذکورہ صورت میں ”پی کمپنی” کا کلائنٹ کو واجب الاداء کچھ رقم چھوڑ دینا اور باقی وصول کر لینا جائز اور درست ہے۔

2۔ مذکورہ صورت میں ریکوری کرنے والے ملازم کو ریکوری پر انعام دینا درست ہے۔

1۔ موطا الامام مالک: (١/٦٠٦)

قال النبي صلى الله عليه وسلم: ضعوا و تعجلوا۔

  1. المسوی علی المصفی: (٢/٣٨٢)

اتفقوا (أهل العلم) علی أن من کان له دین علی إنسان إلی أجل فلا یحل له أن یضع عنه بعض الدین قبل الأجل، لیعجل له الباقي… علی أنه لا بأس إذا حل الأجل أن یأخذ البعض ویسقط البعض.  فقط والله تعالٰی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved