• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سامان کی عدم دستیابی کی صورت میں ڈیلر کو اطلاع کر دینا

استفتاء

***اپنا مال ڈسٹری بیوٹر کو بھی فروخت کرتی ہے جو آگے سب ڈیلر کو فروخت کرتے ہیں ڈیلر نے ***کو جن چیزوں کا آرڈر دیا ہوتا ہے اگر ان چیزوں میں سے کوئی چیز ***کے پاس نہ ہو تو ڈیلر کو کہہ دیا جاتا ہے کہ یہ چیز ابھی نہیں ہے اور بقیہ چیزیں بھیج دی جاتی ہیں یا پہلے سے نہیں کہا جاتا بلکہ جب سامان ڈیلر کی دکان پر پہنچتا ہے تو وہ چیک کرتا ہے اور پوچھتا ہے کہ فلاں فلاں چیزیں نہیں آئیں تو انہیں کہہ دیا جاتا ہے کہ وہ ابھی نہیں ہیں۔  مذکورہ بالا معاملے کا شرعاً کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ بالا معاملہ شرعاً درست ہے۔ کیونکہ فون پر آرڈر دینا بیع نہیں بلکہ وعدہ بیع ہے۔ بیع تب ہو گی جب ڈیلر یا اس کا وکیل سامان پر قبضہ کرلے اور اس وقت مبیع معلوم ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved