- فتوی نمبر: 9-257
- تاریخ: 23 دسمبر 2016
- عنوانات: حظر و اباحت > تعلیم و پڑھائی سے متعلق مسائل
استفتاء
CA چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (Chartered Accountant) کا مخفف ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ وہ شخص ہوتا ہے جو اکاؤنٹنسی (Accountancy) (فنِ حسابات و کھاتہ جات) میں مکمل مہارت رکھتا ہو اور کسی بھی ملک کی بڑی کمپنیوں کا آڈٹ (مالی معاملات کی جانچ پڑتال جس میں ٹیکس اور سود بھی شامل ہیں) کرنے کا اہل ہوتا ہے اور قانونی طور پر اس کا کیا ہوا آڈٹ قابل قبول ہوتا ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے لئے مرتب کردہ کورس میں معاشیات، تمویل (Finance) ، تجارتی قوانین ، ٹیکس اور انتظامی امور (Management) وغیرہ سے متعلق مضامین شامل ہوتے ہیں۔
پاکستان میں جتنے بھی افراد CA ہیں ان سے متعلقہ امور کی انجام دہی اور CA کورس کے امتحانات وغیرہ کا انعقاد کرنے کے لئے پاکستان میںجو ادارہ قائم ہے اسے ICAP کہا جاتا ہے۔ بین الاقوا می سطح پر اکاؤنٹنسی کے پیشہ سے متعلقہ امور کی نگرانی اور اس کے مسائل وغیرہ کے حل کی غرض سے ایک ادارہ قائم ہے جسے IFAC-International Federation of Chartard Accountants کہا جاتا ہے۔ پاکستان کی سطح پر موجود ادارہ” ICAP” اس بین الاقوامی ادارے” IFAC” کا رکن (ممبر) ہے۔
کیا اکائونٹس کا کورس کروانا شرعاً درست ہے جب کہ اس کورس میں سود کے حساب کتاب سے متعلق موضوعات پڑھائے جاتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اکائونٹس کا کورس کروانا جائز ہے کیونکہ ایک تو اس میں سودی حساب کتاب کے علاوہ دیگر جائز حساب کتاب کی تعلیم کا بھی ایک معتدبہ حصہ شامل ہوتا ہے اور دوسرے اکائونٹس کی تعلیم میں حقیقی طور پر سود کا حساب کتاب یا اس کا آڈٹ شامل نہیں ہوتا۔
لما في امداد الفتاویٰ: (٤/١٧٤)
’’سوال: خاکسار ایک مدرس ہے، جس کے تفویض ریاضی کی تعلیم ہے، سرکار نظام کا ملازم ہے، خاکسار کو ریاضی میں سود کے حسابات بھی طالب علم کو بتلانے پڑتے ہیں… الخ
جواب: اگر نوکری کا بقاء اس پر موقوف نہ ہو تو نہ سکھلائے ورنہ سکھلا کر روز مرہ کہہ دیا کیجئے کہ اس حساب سے سود میں کام لینا جائز نہیں… الخ‘‘ ……………………………………………………… واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
© Copyright 2024, All Rights Reserved