• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بینک کو دیے ہوئے مکان کے کرائے کا استعمال

استفتاء

میں نے ایک پراپرٹی خریدی ہے جس میں پہلے سے کچھ حصہ مالک نے ایک بینک کو کرائے پر دے دیا تھا، خریدتے وقت مجھے بالکل اس کا خیال نہیں رہا۔ بینک سے معاہدہ بھی ختم کرنا مشکل ہے کیونکہ ابھی شروع کیے ہوئے صرف دو ماہ ہوئے ہیں اور تقریباً 5 سال کا معاہدہ ہے، اس صورت حال میں کیا میں بینک سے کرایہ لے سکتا ہوں؟ اگر لے سکتا ہوں تو کیا خرچ کر سکتا ہوں؟ یا یہ جائیداد فروخت کر سکتا ہوں؟

نوٹ: بیچنے والے نے اس صورتحال (یعنی بینک کو کرایہ پر دینے) کی وضاحت بھی کر دی تھی اور 5 سالہ معاہدہ پر دیئے جانے کو بھی بتا دیا تھا اور بیچتے وقت مجھے بھی اس معاہدہ کا پابند کیا تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس طرح کا معاملہ کرنے اور کرائے کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved