• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شرط نہ پائے کی وجہ سے طلاق کا واقع نہ ہونا

استفتاء

میرا اپنی بہن سے جھگڑا ہو رہا تھا، اور میں نے بہن کو غصہ سے کہا "تمہارے موبائل میں جو چیزیں ہیں وہ مجھے دکھا دو، ورنہ وہ (میری بیوی) فارغ”۔ میری بیوی دوسرے کمرے میں تھی، اور یہ کہتے ہوئے میں اس کی طرف اشارہ کیا تھا۔ اس پر میری بہن نے مجھے موبائل میں چیزیں فوراً دکھا دی۔ پوچھنا یہ ہے کہ میری بیوی کو طلاق ہوئی یا نہیں؟ اگر ہوئی تو کتنی ہوئی اور دوبارہ نکاح کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شرط نہ پائے جانے کی وجہ سے طلاق نہیں ہوئی۔

و إن أضافه إلی شرط وقع عقيب الشرط. (الهداية: 385) فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved