• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملازمت کے اوقات میں ذاتی کام کرنا

استفتاء

میرا نام***ہے میں ایک دکان پر کام کرتا ہوں جو آپٹیکل کی ہے، اسی حوالے سے پچھلے چار سالوں سے میں نے اپنے گھر میں بھی اس کام کو شروع کیا ہوا ہے اور ہوتا یہ ہے کہ اگر میرا کوئی ذاتی کسٹمر آتا ہے تو میں دکان کے وقت میں اس کا کام بھی کر دیتا ہوں۔ آیا یہ میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟ اگر نا جائز ہے تو کس درجہ کا ناجائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ کے ملازمت کے اوقات کار میں اپنی آمدنی کا کوئی دوسرا کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

نجار استوجر إلی الليل ليعمل فعمل للآخر دواة بدرهم و هو يعلم فهو آثم و إن لم يعلم فلا

شئ عليه و ينقص من أجر النجار بقدر ما عمل في الدواة. (رد المحتار: 6/ 70) فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved