• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایڈز کی بیماری کی وجہ سے نکاح فسخ کرانے کا حق

استفتاء

ایک شخص کو ایڈز کی بیماری ہے اور یہ بیماری شادی سے پہلے تھی، شادی کے بعد عورت کو علم ہوا ہے۔ کیا عورت کو اس صورت میں حق فسخ حاصل ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں عورت کو نکاح فسخ کرانے کا حق حاصل ہے۔

مریض و معالج کے اسلامی احکام (221) میں ہے:

’’اگر کوئی مرد ایڈز کا مریض ہو مگر اس نے اپنا مرض ظاہر کیے بغیر کسی عورت سے نکاح کر لیا تو ایسی صورت میں عورت کو نکاح فسخ کرانے کا حق ہو گا۔‘‘

فتاویٰ عالمگیری (1/ 526) میں ہے:

و إذا كان بالزوج جنون أو برص أو جذام … قال محمد رحمه الله إن كان الجنوان حادثاً يؤجله سنة كالعنة ثم يخير المرأة بعد الحول إذا لم يبرأ و إن كان مطبقاً فهو كالجب و به نأخذ.

حاشیہ طحطاوی علی الدر (2/ 213) میں ہے:

(و لا يتخير) أحد الزوجين (بعيب الآخر) و لو فاحشاً كجنون و جذام و برص و رتق و قرن و خالف محمد رحمه الله (في ثلاثة الأول) هي الجنون و الجذام و البرص و ألحق بها القهستاني كل عيب لا يمكنها المقام معه إلا بضرر………………. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved