• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سٹیٹ لائف، پوسٹل لائف انشونس کا حکم

استفتاء

انشورنس کروانا جائز ہے یا نہیں؟ میں نے اپنی اور اپنے گھر والوں کی سٹیٹ لائف اور پوسٹل لائف کی انشورنس کروائی ہوئی ہیں۔ سٹیٹ لائف والے باقاعدہ مفتیان کرام کے فتاوٰی جات دکھاتے ہیں کہ یہ انشورنس کرانا حلال ہے جبکہ میں نے کافی کتب کا مطالعہ کیا تو معلوم یہ ہوا کہ انشورنس کروانا کسی صورت حلال نہیں لہذا برائے کرم اس بارے میں تفصیلاً ارشاد فرمائیں اور یہ بھی عرض فرمائیں کہ جو انشورنس میری چل رہی ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آیا ابھی ختم کروا دوں یا ان کی مدت پوری ہونے کا انتظار کروں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اپنی یا اپنے گھر والوں کی اپنے اختیار سے انشورنس کروانا جائز نہیں، اگر کروالی ہے تو جتنی جلدی ہو سکے اسے ختم کروا دیں۔ اپنی اصل رقم واپس ملے تو وہ لے سکتے ہیں البتہ اضافہ نہ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved